عورت کے مختلیف روپ:
کسی نے کیا خوب کہا ہے،
کہ دنیا ایک اسٹیج کی مانند ہیں جہاں سب ایک ڈرامائ انداذ میں اپنے اپنے رول ادا کرتے ہیں ۔جس میں بچہ سے لیکر بڑے تک ،مرد سے لیکر آدمی تک اپنا اپنا کردار نھبا رہے ہیں کوئی ہیرو بنا ہوا ہے تو کوئی ویلن تو کوئی کامیڈین بنا ہوا ہیں۔
ان سب میں عورت کے کئی کردار ہیں جسے وہ اپنی سوچ وسمجھ کے ساتھ نبھارہی ہیں

۔
عورت کی شان میں چند اشعار:
" اگر بزم ہستی میں عورت نہ ہوتی،
تو پہلی درسگاں ماں کی گود نہ ہوتی
ماں سی ایک جنت نہ ہوتی
ماں روپ میں ایک مہرباں نہ ہوتی
اگر بزم ہستی میں عورت نہ ہوتی
تو ننھی سی چہکتی کلی نہ ہوتی
بچھڑ کے جانے والی بابا کی جان نہ ہوتی
اگر بزم ہستی میں عورت نہ ہوتی
تو زندگی کی تنہائیوں میں ہمسفر نہ ہوتی
رازدا ،شریک حیات نہ ہوتی
اگر بزم ہستی میں عورت نہ ہوتی
تو جبیں تمھیں تو ماں بھی میسر نہ ہوتی"
اسلام میں عورت کو وہ مقام اور عزت دی ہیں جو کسی اور مذہب نے نہیں دی،یعنی جنت ما ں کے قدموں میں رکھی گئی ہیں ،ماں بیوی بہن ہر روپ میں عورت کے ساتھ نرمی ،محبت اور عزت کے ساتھ پیش آنء کا حکم ہیں۔
یعنی اس دنیا میں عورت کئی کردار ادا کر رہی ہیں،
مثلا۔بیوی، بیٹی بہن ،ماں بہو اور ساس وغیرہ

ماں کے روپ میں عورت:
ماں یہ وہ کردار ہیں جس نے عورت کو بہت اعلی کردیا ہیں اسکی شان میں جتنا کہا جاۓ کم ہیں ۔ما کی شان میں میرے پیارے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث ہی کافی ہیں ۔جس میں آپنے فرمایا۔
"جنت تمھاری ماں کے قدموں کے نیچے ہیں "
یعنی جو روزانہ جنت دیکھنا چاۂتا ہیں تو اپنی ماں کو محبت کی نگاہ سے دیکھ لیں،
اور جسے جنت میں جانے کا شوق ہے وہ اپنی ماں کی خدمت میں لگا رہے۔
اسطرح ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ
صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ،"مجھ پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "تیری ماں کا"،پھر پوچھا اسکے بعد ،تو فر مایا،
" تیری ماں کا"پھر پوچھا اسکے بعد فرمایا،"تیری ماں"
پھر پوچھا اسکے بعد تو فرمایا، تیرے باپ کا"
ماں چاہہے کیسی ہی کیوں نہ ہو لیکن اپنی اولاد کے لیے مضبوط ڈھال بن جاتی ہیں اسے ہر تکلیف درد دکھ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش میں لگی رہتی ہیں
اسے نہ اپنی صحت کی فکر رہتی ہیں اور نہ ہی تھکن کا احساس اسے اپنے بچوں کی خوشی دیکھ کر ہی ساری تھکن تکلیف بھول جاتی ہیں۔
بعض اوقات تو وہ اپنے بچوں کی خوشی کی خاطر اپنے خونی رشتوں سے بھی جھگڑا کر بیٹھتی ہیں ۔ان سے دور ہوجاتی ہیں۔
اور یہ بھی سچ ہے کہ ما کی کمی کوئی بھی پوری نہیں کر سکتا۔
اللہ تعالی سب کی ماؤں کو صحت و سلامتی والی زندگی عطا فرمائیں۔(آمین)
اب آتے ہیں عورت کا دوسرا کردار جو کہ بہن کا ہے۔

عورت بہن کے روپ میں:
عورت کا یہ کردار یعنی بہن کا کردار بھی بہت اعلی ہیں ۔ یہ بھی اپنی مثال آپ ہے۔بہن اگر بڑی ہوتو وہ ماں کی مثل مانی جاتی ہیں۔اور وہ بھی اپنے بھائ بہنوں کے لیے ہر تکلف دکھ برداشت کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں ۔
ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے بہنوں کے ساتھ بھی حسن سلوک کا درس دیا ہے ،بلک انہیں وراثت کا بھی حقدار بنایا ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دودھ شریک بہن بھی آتی تو آپ صلی اللہ علہں وسلم انکی تعظیم کے لیے کھڑے ہوجایا کرتے ۔انسے محبت سے پیش آتے اور انھیں تحفہ توائف بھی دیا کرتے تھے۔
بہنیں چھوٹی۔ ہو یا بڑی ان سے ہی گھر کی رونق بحال رہتی ہیں کبھی بھائیوں سے لڑتی جھگڑتی ہیں ۔تو کبھی۔ امی ابو سے انکی۔ حمایت بھی کرتی ہیں بہینیں چاہیے قریب ہو یا دور ہر وقت اپنے بھائیوں کے لیے دعاگوں رہتی ہیں۔
اور جو بھائی اپنی بہنوں کا خیال رکھتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان سے راضی رہتا ہیں اور انکے مسائل بھی حل فرما دیتا ہیں ۔
"اللہ تعالی سب بہن بھائیوں میں محبت قائم رکھے"(آمین)
اب بات کرتے ہیں عورت کا ایک اور خاص روپ وہ ہے بیٹی کا روپ جو اپنے نام کی طرح ہی بہت پیارا ہیں۔
عورت بیٹی کے روپ میں"
عورت کے کے اس روپ۔ یعنی بیٹی کی شان میں کیا لکھوں ۔کہ اللہ تعالی نے اسکی شان بیان کرنے کے لیے ۔
میری پیارے آقا دوجہاں صلیباللہ علیہ وسلم کو چار چار بیٹیوں سے نوازا ہیں ۔
اور اسکی شان میں آقا دوجہاں نے کئی ساری احادیث بیان کی ہے۔
چند احادیث :
آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا،
" اللہ تعالی نے بیٹی کو رحمت بنا کر بھیجا ہے۔"
ایک اور جگہ ارشاد فر مایا،
"جب اللہ تعالی کسی بندے سے خوش ہوتا ہے تو اسے بیٹی عطا فرماتا ہے"
آپنے فرمایا،
جس گھر میں بیٹی پیدا ہوتی ہے وہاں فرشتہ زیارت کے لیے آتے ہیں۔
اپنے فر مایا ،"جسکو بیٹی عطا ہوئی اور اس نے اسکی اچھی پرورش کی اور اچھی جگہ اسکی شادی کی تو اس شخص کا ٹھکانہ جنت میں ہیں۔"
بیٹوں کو اللہ تعالی نے ہمیشہ ماں باپ سے محبت کرنے والا بنایا ہیں ۔ ہر دکھ درد میں ماں باپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہوتی ہیں ۔
بیٹیوں کی چہچہاہٹ سے سارا گھر پر رونق رہتا ہیں ۔ بیٹیاں ما باپ کے جگر کا وہ ٹکڑا ہوتی ہیں جسے وہ اللہ کی رضا کے خاطر دوسروں کی جھولی میں ڈال دیتے ہیں ،اور پھر ان پر انکے ما باپ سے زیادہ انکے شوہر کا حق ہوجاتا ہے۔
عورت بیوی کے روپ میں:
نکاح کےدو بول کے فورا بعد ہی عوت ایک ایسے رشتے میں بند جاتی ہے۔کہ سب کچھ بدل جاتا ہیں ۔پھر وہ کسی کی ہمسفر،راز دا ،شریک حیات ،یا بیوی کہلانے لگتی ہیں ۔ معاشرے میں بیوی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم مے فرمایا،
"دنیا کا بہترین سامان نیک بیوی ہیں۔
مفتی احمد یار خان نیک بیوی کے لیے فرماتے ہیں ۔
نیک بیوی مرد کو نیک بنادیتی ہیں ،اور یہ نعمتوں میں سے ایک نعمت ہیں ۔
حضرت علی رضی اللہ تعالی نے ،"ربنا اتنا فی الدنیا حسنہ"کی تفسیر میں فرمایا کہ "اے اللہ ہمیں دنیا میں نیک بیوی عطا فرما،اورآخرت میں حور ،عطا فرما ،اور ہمیں آگ کے عذاب یعنی بری بیوی سے بچا،یعنی بری بیوی آگ کے عذاب کی طرح ہیں۔
ماشرے میں ایک عورت اچھی بیوی کا کردار کیسے ادا کرے ،اسکے لیے۔ والدین کو شروع سے ہی اپنی بچیوں کو گھر داری کے ساتھ ساتھ دوسروں کا ادب و احترام کرنا سیکھانا چاہیے تاک وہ اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ سب کے دل میں بھی اپنی عزت اور جگہ بنا سکے،
ایک اچھی بیوی بننے کیے لیے عورت پر لازم ہیں کہ وہ شوہر کی عزت کرنے کے ساتھ اسکی اطاعت گزار بھی ہو ،اسکے مال اور اپنی عزت کی حفاظت کرے ،دوسروں کے سامنے اس سے بدتمیزی نہ کرے اور نہ ہی بجا دوسروں سے ادکی شکایت کرے ،
جبھی یہ رشتہ خوبصورتی کے ساتھ نبھایا جاسکتا ہیں ۔
عورت بہو کے روپ میں:
ماں باپ اپنے بیٹے کو بڑے ارمان اور نازونخرے سے پالتے ہیں اور چاہتے ہیں اسکی ہمسفر ایک ایسی لڑکی بنے جو انطرح انکے بیٹے کو عزت دے اور ساتھ میں گھروالوں کی بھی عزت کرے
اسلیے ہر بہو کو صبر اور برداشت سے کا لینا چاہیے،
چھوٹے بڑے سب کو عزت دے اور مٹھی زبان کے استعمال سےسب کے دل میں اپنی جگہ بنا نے کی کوشش کرے۔ساس سسر کو اپنے ماں باپ سمجھے ،اپنی نندوں کو۔ بہن سمجھے اگر کوئی ڈانٹ بھی دے تو اپنے ماں باپ سمجھ کر درگزر کرتے ،بیجا میکہ میں جا کہ کسی کی برائی نہ کرے ۔
جب ہی وہ ایک مثالی بہو اور مثالی گھر بن سکتا ہیں۔
عورت ساس کے روپ میں:
ایک ماں اور بیٹے کا رشتہ بہت محبت والا ہوتا ہیں
لیکن زیادہ تر معاشرے میں دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی ماں بڑے پیار اور چاہت سے اپنے بیٹے کی دلہن لاتی ہیں ۔پھر روایتی ساد بن کر اسی کی دشمن بن جاتی ہیں اسکی ایک اہم وجہ حدیث سے میں عورتوں کو کم عقل کہا گیا ہے،اپنی اس کم عقلی کی وجہ سے ہی وہ اپنے بیٹے کی زندگی کو جہنم بنادیتی ہیں ۔
اصل میں عورت اپنی ملکیت میں اجارہ داری برداشت نہیں کر تی ۔اسلیے جب وہ یہ دیکھتی ہیں کہ بیٹا اب پہلے کی طرح اسے وقت نہیں دیرہا اور اسکی مانتا بھی کم ہیں تو وہ اسے بردشت نہیں کرتی اور اکثر تو اپنے بیٹے کا رشتہ تک خراب کر دیتی ہیں ۔اور یہ سب ساس اور بہو دونوں اپنے اپنے حقوق کی چھینا چھپٹی میں کر رہے ہوتے ہیں اور یہ بھی نہی سمجھتے ان سب باتوں سے اس مرد پر کیا گزر رہی ہیں۔
اسلیے اگر سب درگزر ،اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھے تو یہی گھر جنت بن سکتا ہیں۔
عورت نند کے روپ میں:
کسی گھر کو تشکیل دینے میں نند کا بھی کردارچہوتا ہیں ،چونکہ بھائی کی شادی کے بعد بہن کا بھابھی سے بھی تعلق بن جاتا ہیں ۔ اسلیے اگر یہی نند اگر سمجھداری سے کام لے تو اپنے بھائ کی زندگی کو خوشگوار بنا سکتی ہیں ۔اور اگر صرف بھابھی پر اپنی اہمیت جتاتی رہیے تو گھر کا سکون خراب کر دیتی ہیں ۔عام طور پر ایسا ادلیے ہوتا ہیں کیونکہ بہن زیادہتر بھائ کی لاڈلی ہوتی ہیں ،اور انسے اپنی ہر بات منواتی آتی ہیں ،پھر جب وہ بھائ کو کسی اپنی بیوی کی بات مانتے ہوئے ادکے نخرے اٹھاتے ہوۓ دیکھتی ہیں تو اس میں جیلیسی پیدا ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ سب ہوتا ہے۔
اسلام نے ہمیں ان سب حالات سے نکلے کیلے سب کے الگ الگ حقوق و فرائض بتادیے ہیں اگر ہم سب ان پر عمل کرے تو سب مل جل کر ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو سمجھنے کی توفیق عطأ فر ماۓ"









Comments 0
Sign in to join the conversation.
No comments yet. Be the first to say something.