"بسمہ اللہ الرحمن الرحیم"
پیاری بہنوں آج ہم عورتوں کے ایک اہم مسئلہ یعنی
حیض و نفاس اور استخاصہ کے متعلق بات کرتے ہیں ۔
اللہ تعالی نے عورتوں کو تخلیق کر کے اسمیں حیض و نفاس کا عمل رکھا ہے اور یہ معاملات ہر عورت کے ساتھ شروع سے چلے آ رہے ہیں ۔اور یہ کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ عورت کے بالغ ہونے اور اچھی صحت کی علامت ہے۔ بلکہ اسکا ہونا بہت ضروری ہیں۔
کیونکہ اسکے زریعے جسم کے فاضل مادے نکل جاتے ہیں ۔اگر یہ فاضل مادے جسم سے نہ نکلے تو عورت مختلیف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتی ہیں جس میں ہسٹریاں،زہنی دباؤں چڑچڑاں پن وغیرہ شامل ہیں۔
تو چلے جانتے ہیں کہ حیض ونفاس اور استخاصہ کی تعریف۔

حیض کی تعریف:
عام طور پر مہینہ کے کچھ دن عورت کے آگے کے مقام سے جو خون آتا ہے۔ اسے حیض،ماہواری،یا پیرڈز کہا جاتا ہے ۔اسکی مدت کم سے کم تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہوتی ہیں ۔ کسی کو یہ ہر مہینہ آتے ہیں جو کہ اچھی صحت کی علامت ہیں ۔اور کیسی کو یہ کچھ وقفہ سے آتے ہیں ۔جو عام طور پر بہتر نہیں ہوتاہے۔
استخاصہ کی تعریف:
حیض کی مدت کم سے کم تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہوتی ہیں ۔اگر کسی کو دس دن سے زیادہ خون آتا ہیں تو دس دن تو حیض کے کے مانے جائنگے۔جو کہ کسی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر کسی کو 12،یا15 دن خون آیا تو 10دن حیض کے مانے جائینگے۔اور باقی 2دن یا 5دن جو اوپر ہوئے وہ استخاصہ کے ہونگے۔
حیض اور استخاصہ میں فرق:
حیض اور استخاصہ میں فرق معلوم کرنے کے لیے چند باتیں نوٹ کرنی پڑتی ہیں۔
1۔ایک حیض آنے کے بعد دوسرے حیض آنے کے لے پورے 15دن کا وقفہ ہوتا ہےاگر ایک حیض آنے کے بعد 10یا12 ،13 دن بعد یا اد سے بھی پہلے اگر خون آۓ یعنی پورے 15دن سے ایک دن پہلے بھی دوبارہ خون آیا تو وہ استخاصہ کہلاۓ گا یعنی بیماری کی وجہ سے آنے والا خون ہوگا۔وہ حیض نہیں ہوگا۔
2۔اگر کسی کو پہلی بار حیض آۓ اور وہ دس دن سے زیادہ ہوۓ تو دس دن حیض کے کہلائینگےاور باقی کے دن استخاصہ کہلائینگے۔
اگر کس کی حیض کی مدت 5کی ہوتی ہو یعنی اسے 5دن خون آتا ہو پھر نہیں آتا ہو،لیکن کسی دن 5دن سے زیادہ آجاۓ یعنی 6دن آگیا اور پھر نہیں آیا تو اس مہیں نے اسکے 5دن حیض کے مانے جائینگے۔باقی دن استخاصہ کہلاۓ گا۔
لیکن اگر کسی کی عادت 5دن یا 3دن یا 7 دن تھی لیکن اب کچھ مہینوں سے یعنی 2،3 مہینوں سے ادے اپنی عادت سے زیادہ آرہے ہو تو اب کہا جاۓگا کہ اسکی عادت بدل گی ہےاور اب اب وہ بھی حیض میں شمار کیے جائینگے۔
3۔ اگر کسی کو شروع کے 3دن خون آیا اسکے بعد خون بند ہوگیا اور 8ویں دن یا 9ویں دن خون آیا چاۂہے ایک قطرہ ہی کیو نہ ہو تو وہ پورے دن حیض کے شمار کیۓ جائنگے،کیونکہ حیض کی مدت زیادہ سے زیادہ 10 دن کی ہوتی ہے۔
4 اگر کسی کو 1دن یا 2دن خون آیا اور بند ہوگیا تو وہ دو دن بھی استخاصہ کے کہلائنگے۔یعنی وہ حیض نہیں مانا جائینگا۔کیونکہ حیض کی مدت کم سے کم 3دن کہلاتی ہیں۔
نفاس کی تعریف:
بچہ کی ولادت کء بعد عورت کو بلڈ یا خون آتا ہے وہ نفاس کا خون کہلاتا ہے اسکا حکم بھی حیض کے جیسا ہوتا ہے۔
نفاس کی مدت زیادہ سے زیادہ چالیس دن کی ہوتی ہے چالیس دن سے ایک دن بھی زیادہ ہو تو چلیس دن کے بعد جتنے دن اوپر ہونگے وہ استخاصہ کہلاۓ گا۔

حیض کی حالت میں کیا کام کرسکتے ہیں:
بعض دیہاتوں میں ،یا گھروں میں یا دوسرے مذاہب میں حیض والی عورتوں کو بہت ناپاکیزہ تصور کیا جاتا ہے ،انسے کھانا بنوانے میں یا انہیں ساتھ بیٹھانے میں ساتھ کھلانے میں ساتھ سلانے میں بہت برا تصور کیا جاتا ہے،جبکہ یہ سب غلط روایات،غلط سوچ ہے۔
جبکہ اسلام نے یہ تمام روایت ختم کی ہے اور کہا ہیں کہ عورت اپنے ان مخصوص ایام میں گھر کے سب کام کر سکتی ہیں سب کے ساتھ اٹھ بیٹھ سکتی ہیں،کھاپی سکتی ہے اد میں کچھ معیوب بات نہیں ہے۔
مخصوص ایام میں عبادات:
اب سوال آتا ہے کہ عورتاپنے مخصوص ایام میں کون کون سی عبادت کر سکتی ہے۔؟
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں!
" ام المؤمینین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ فرماتی ہے کہ ایک دفعہ ہم آقا دوجہان صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج پر گئے، میں کچھ پریشان ہونے لگی تو رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے آکر پوچھا کیا بات ہیں تم کیوں پریشان ہو۔کیا تم حیض کی وجہ سے پریشان ہو تو جان لو یہ اللہ تعالی نے یہ سب عورتوں کے لے مخصوص کر دیا ہے ۔اسلیے پریشان نہ ہو ۔تم سوائے طواف کے سب ارکان ادا کرسکتی ہو۔اور جب پاک ہوجاؤ تو طواف کر لینا تمھارا حج مکمل ہو جاۓ گا"
ینعی اس حدیث سے پتہ چلا عورت اپنے مخصوص ایام میں حج کے دوران سارے ارکان ادا کرسکتی ہے سواۓ طواف کعبہ کے وہ پاک ہو کر کرسکتی ہے۔
2۔ عورتیں اپنے مخصوص ایام میں زکر الہی،درود پاک
وہ آیتیں جنہیں وہ دعا یا حمد کی نیت سے پڑھ سکتی ہیں ،یعنی انکے پڑھنے میں قرآن پڑھنے کی نیت کے بجائے دعا کی نیت سے پڑھی جاسکتی ہے۔
3۔حیض کی حالت میں بچوں کو قرآن لفظ توڑ توڑ کر یعنی ال حمد۔ الل ، کر کے پڑھایا جا سکتا ہے۔
3۔حیض کی حالت میں قرآن کریم کو یا اسکی آیت کو عربی آیت کو یا ترجمہ کو نہیں چھوا جا سکتا ۔
4 ۔اگر قرآن کریم جزدان میں ہو تو چھوا جا سکتا ہے ۔
یا ایسا پاک کپڑا جو حیض والی نے پہنا ہو نا ہو تو ادکے زریعے چھوا جا سکتا ہے۔
5۔ایسی کتابییں جن میں عربی آیت لکھی ہو یا اسکا ترجمہ لکھا ہو ،اور اسکے علاوہ اورکچھ بھی لکھا ہو جو زیادہ ہو جیسے تفسیر ، عقائد یا فقہہ وغیرہ یا کوئی اور معلوماتی کتاب ہو تو اسے چھوا اورپڑھا جا سکتا ہیں۔ بس ان آیت کو یا اسکے ترجمہ پر ہاتھ نہ لگائے۔
حیض کی حالت میں جماع:
حیض کی حالت میں مردوں اور عورتوں کو سختی کے ساتھ جماع یا ہمبستری سے منع کیا گیا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہےکہ:
"عورتوں کے مخصوص ایام میں انکے پاس۔ نہ جاؤ"
اگرکوئی شخص ان ایام میں ہمبستری کرتا ہے تو وہ سخت گناہگار ہو گا۔اسے اسکا کفارہ ادہ کرنا پڑھے گا۔
مخصوص ایام میں نماز اور روزوں کے احکام:
عورتیں اپنے مخصوص ایام میں نماز نہیں پڑھ سکتی اور نہ ہی انکی قضأ کرنی پڑھے گے۔البتہ نماز کے اوقات میں تسبیحات اور زکر الہی کرنا افضل عمل ہے۔
2۔ عورتیں اپنے مخصوص ایام میں روزہ بھی نہیں رکھ سکتی۔لیکن انکی قضأ ادا کرنا ہوگی۔
اختتامی دعأ:
اللہ تعالیٰ ہم سب کو علم دین سیکھنے اسپہ عمل کرنے اور دوسروں تک پہچانے کی توفیق عطأ فرمائیں ۔
آمین یا رب العلمین۔
مصنفہ:
تابندہ بانو،









Comments 0
Sign in to join the conversation.
No comments yet. Be the first to say something.