Article.Pk - Write, Earn, and Be Heard

پر سکون زندگی کا اہم راز کیا ہے؟

اسں افراتفریح کے دور میں ایک اچھی اور پرسکون زندگی گزارنے کے لیے اور خود کو گناہوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم راز جانۓ۔

پر سکون زندگی کا اہم راز کیا ہے؟

آج کی دنیا صرف افرأو تفریح کا شکار ہیں ۔ہر طرف       بعض لوگ تو اس دھن میں ایسے لگ گیے ہیں ۔انھوں نے خود کو گناہوں میں مبتلا کر دیا ہے اور چوری ،ڈاکے قتل وغارت جیسے واقعات روز بہ روز بڑھتے جا رہے ہیں۔ اور ہر شخص فکر مندی اور بے سکونی کی کیفیت میں مبتلا نظر آتا ہے۔
           اب اگر آج کے دور میں کیسی کو سکون کی زندگی چاہیے تو اسے اپنا اللہ پر توکل مضبوط کرنا ہوگا۔کیونکہ جتنا اللہ پر توکل مضبوط ہوگا انسان اتنا ہی سکون کی زندگی گزار سکتا ہے اور خود کو گناہوں سے محفوظ رکھ سکتا ہیں۔

جنت میں داخلہ:

حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،

"جنت میں کچھ ایسے لوگ داخل ہونگے جن کے دل پرندوں کے دلوں کی طرح ہوںگے"

ایک قول کے مطابق یہ لوگ اللہ تعالی پر توکل کرنے والے ہوںگے۔جبکہ ایک قول یہ ہیں کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جن کے دل بہت نرم ہوںگے" ۔

یعنی وہ اللہ کے خوف کی وجہ سے کسی کی نہ دلآزاری کریں گے ۔نہ کسی کی حق تلفی کریں گے اور نہ کسی پر ظلم کریں گے۔


        حدیث مبارک:


          آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،
     "اگر تم اللہ تعالی پر ادطرح توکل کرو جیسا توکل کرنے کا حق ہے ۔تو وہ تمہیں اسطرح رزق عطا فرماۓگا حیسے پرندوں کو رزق دیتا ہے۔کہ وہ صبح خالی پیٹ جاتے ہیں اور جب لوٹتے ہیں تو انکے پیٹ بھرے ہوتے ہیں"
    اللہ تعالی نے قرآن کریم میں حضرت داؤد علی سلام کو مخاطب کر کے فرمایا ہے۔
    "اے داؤد ! جو مجھ سے دعا کرے میں اسکی دعا قبول کرتا ہوں ،جو مجھ سے فریاد کرے میں اسکی فریاد رسی کرتا ہوں ،جو مجھ سے مدد طلب کرے میں اسکی مدد کرتا ہوں اور جو مجھ پر بھروسہ کرے میں اسکی کفالت کرتا ہوں میں متوکلین کو کفایت کرتا ہوں۔میں متوکلین کو کفایت کرنے والا،مدد مانگنے والوں کا مدد گار،فریادیوں کا فریادرساور دعاؤں کو قبول کرنے والا ہوں۔"
    غلام کا اپنے آقا  پر بھروسہ:
      منقول ہے کہ خلیفہ ہارون الرشید کے دور حکومت میں شدید مہنگائی اور قحط پڑا یہاں تک کہ لوگ انتہائی پریشان ہوگۓ۔خلیفہ نے لوگوں کو حکم دیا کہ دعا اور آہ وزاری کی کثرت کریں اور گانے باجے کے آلات توڑ ڈالیں ۔انہی دنوں میں لوگوں نے ایک غلام کو دیکھا جو کہ بہت خوش تھا ۔ناچتا گاتا پھرتا تھا۔لوگ اس غلام کو خلیفہ کے پاس لیں گۓ اور سارا ماجرا بیان کیا۔ جب خلیفہ نے اس غلام سے اسکی خوشی کی وجہ پوچھی تو اسنے کہا کہ میرےآقا کے پاس گندم کے ڈھیر موجود ہیں ۔اور مجھے اس پر بھروسہ ہیں ۔کہ وہ مجھےاس میں سے کھلاۓ گا۔اسلے مجھے مہنگائی اور قحط کی کوئی فکر نہیں اور میں ناچ کر اپنی خوشی کا اظہار کر رہا ہوں۔
    غلام کا یہ جواب سن کر  خلیفہ ہارون الرشید نے کہا :جب یہ غلام اپنے جیسے انسان پر بھروسہ کر کے مطمئن ہیں توپھر ہم اس بات کے زیادہ حقدار ہیں ۔کہ
اللہ عزوجل پر توکل کریں ۔چناچہ اسنے لوگوں کو انکے حال پر چھوڑ دیا۔


          

  توکل اللہ کے متعلق چند نصیحیں:

1۔اے انسان ! جب تک اللہ کی بادشاہت باقی ہے۔کیسی بادشاہ سے  خوف زادہ نہ ہونا۔اور اللہ کی بادشاہت کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے۔
2۔اے انسان جب تک اللہ کے خزانے بھرے ہوۓ ہیں رزق کی تنگی کا خوف نہ کرنا۔اور اللہ کے خزانے کبھی ختم ہونے والے نہیں ۔
3۔ اے انسان کبھی اللہ کے سوا کسی سے مانوس مت ہونا ۔اگر تم اللہ کو طلب کروگے تو اللہ کو پالونگے اور اگر کسی اور سے مانوس ہونگے تو ہلاک ہو جاؤنگے اور تمام بھلائیوں سے محروم ہو جاؤنگے۔

اللہ تعالی کا فرمان:

اللہ تعالی کا فر مان ہے:
    "اے انسان میں نے تجھے اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔تو کھیل کود میں مت لگ جانا ۔اور میں نے تمھارا رزق تقسیم کردیا ہے اسلے اسکی تلاش میں خود کو مت تھکانا ،اس سے زیادہ کی لالچ نہ کر نا۔اور نہ ہی اس سے کم ملنے کا خوف رکھنا۔میں نے جو رزق تمھارا مقدر کر دیا ہے اگر تم اسپر راضی رہونگے تو دل اور بدن کو راحت حاصل ہوگیاور تم میرے نزدیک قابل تعریف ہوگے ۔
        
    اگر انسان  اللہ تعالی پر کامل بھروسہ کر لے تو خود کو بے شمار گناہوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے اور ایک اچھی پر سکون زندگی گزار سکتا ہے۔اور اپنی دنیا و آخرت کو اچھا بنا سکتا ہے ۔
اللہ تعالی کا قرب حاصل کرسکتا ہیں۔
   اور ایک اچھا معاشرہ تشکیل دےسکتا ہیں
   تو آئے آج سے ہی اللہ تعالیٰ پر کامل یقین کرے اور اپنی زندگی کو پر سکون بناۓ۔

چند اشعار

" کشتی ڈوب بھی جاۓ تو گبھرانا نہی

ناخدا تیرا اللہ ہے ،بس تو توکل کرنا نہ چھوڑنا"

" رزق کا وعدہ خود خدانے کیا ،

پھر کیوں تو پریشان ہے اے انساں"

" جس نے اللہ پر بھروسہ کیا

اسنے ہر مشکل کو آسان کر لیا"

"جب سب دروازے بند ہو جائیں

تب اللہ کا دروازہ کھلا ہوتا ہے

بس تو توکل کر اے انسان"

انسان کو اس بات کا یقین کامل ہونا چاہئے ۔کہ اگر سب لوگ اسے نقصان پہچانے پر متفق ہو جاۓ لیکن اللہ نہ چاہی تو کوئ نقصان نہیں پہنچ سکتا۔

اور اگر اللہ اسے کسی تکلیف میں مبتلا کرنا چاہے تو کوئی بھی شخص اسے نفع نہیں پہنچا

کیونکہ اللہ تعالی کی مصلہت الل تعالیٰ کےسواکوئی نہیں

انسان ہر حال میں محتاج ہے اللہ کا انسان تو ایک مکھی کو بھی قابو نہیں کر سکتا ۔تو اللہ کی مرضی کے خلاف کیا کر پاۓ گا ۔اور الل تعالیٰ سپ پر قادرومطلق ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے ۔جیسے چاہے بادشاہ بنادے اور جسے چاہے فقیر کر دے ،وہی رات و دن کا مالک ہے


                دعا

"   اے اللہ عزوجل اپنے محبوب بندوں کے صدقہ ہم پر اپنا کرم و احسان فرما ۔ اپنے خزانوں سے ہمیں بھی عطا فرما اپنے سوا کسی کے در جا بھکاری نہ بنا۔
   ہر نادار اور غریب کی مدد فرما
       اور ہمیں توکل اور شکر گزاری عطا فرما۔"
                        ( آمین)
          مصنفہ تابندہ بانو،

       

ST
Written by
@syed_tayyab · 8 articles · Joined Oct 2026

I am an Islamic content writer from Karachi pasdiente about spreading. The message of unity peace and brotherhood Islam history and community development

Comments 0

Sign in to join the conversation.

No comments yet. Be the first to say something.

Keep reading

Legit and Fastest Online Earning Apps in Pakistan: A Comprehensive GuideEducation22.9kviews

Legit and Fastest Online Earning Apps in Pakistan: A Comprehensive Guide

In recent years, online earning has gained immense popularity in Pakistan. With the rise of digital platforms, people now have opportunities to earn from the comfort of their homes.

FSFarah shahzad
  • 22.9kviews
  • 16 Dec 2024published
HEC Degree Attestation: Complete Step-by-Step Guide for 2026Education5.9kviews84paid views

HEC Degree Attestation: Complete Step-by-Step Guide for 2026

Complete guide to HEC degree attestation in Pakistan. Learn the step-by-step process, required documents, fees, online application, and tips for smooth attestation in 2026.

ZMZeeshan Mudassir Hussain
  • 5.9kviews
  • 84paid views
  • 5comments
  • 15 minminute read
  • 23 Feb 2026published
how to make money on youtube??: easy way to boost ur youtube channel and make tons of money with itEducation7.6kviews664paid views

how to make money on youtube??: easy way to boost ur youtube channel and make tons of money with it

YouTube se paisa kamana ke liye aapko YouTube partner program mein join karna hoga. Iske liye aapko apne channel par original content create karna hoga aur phir aapko monetization enable...

SBSaeed Baloch
  • 7.6kviews
  • 664paid views
  • 1likes
  • 8 minminute read
  • 12 Jan 2024published
Legal System Of Pakistan:  Common Law, Civil Law, And Court SystemEducation8kviews16paid views

Legal System Of Pakistan: Common Law, Civil Law, And Court System

These are some of the key features of Pakistan's legal system. It's worth noting that the legal system is constantly evolving and adapting to new challenges and changes in society,...

HTHajra Tareen
  • 8kviews
  • 16paid views
  • 17 May 2023published
Understanding the Norman Fairclough Method for Discourse AnalysisEducation3.3kviews7paid views

Understanding the Norman Fairclough Method for Discourse Analysis

The Norman Fairclough method is a critical discourse analysis (CDA) approach that emphasizes the role of language in social and political power relations. It was developed by British linguist Norman...

HTHajra Tareen
  • 3.3kviews
  • 7paid views
  • 11 May 2023published
*Which trees are suitable for Pakistan's climate?*    Due to the recent heat wave in Pakistan,Education2.3kviews

*Which trees are suitable for Pakistan's climate?* Due to the recent heat wave in Pakistan,

But the question arises that if a person wants to plant a tree, which tree should he plant?

MTMuhammad Tariq
  • 2.3kviews
  • 19 Oct 2024published