Article.Pk - Write, Earn, and Be Heard

کبھی کبھی اللہ آپ سے وہ چیز چھین لیتا ہے جسے آپ دل سے چاہتے ہیں تاکہ آپ کو اس سے

زندگی میں ایک ایسا لمحہ ضرور آتا ہے جب ہمیں لگتا ہے کہ اب سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ نہ کوئی راستہ نظر آتا ہے، نہ کوئی امید۔ دل...

کبھی کبھی اللہ آپ سے وہ چیز چھین لیتا ہے جسے آپ دل سے چاہتے ہیں تاکہ آپ کو اس سے

اللہ کا وعدہ

زندگی میں جب سب کچھ ختم لگے تو اللہ کا وعدہ یادزندگی میں ایک ایسا لمحہ ضرور آتا ہے جب ہمیں لگتا ہے کہ اب سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ نہ کوئی راستہ نظر آتا ہے، نہ کوئی امید۔ دل ٹوٹا ہوا ہوتا ہے، آنکھیں رو رو کر تھک چکی ہوتی ہیں، اور ہم سوچتے ہیں کہ شاید اللہ نے ہمیں بھلا دیا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب اللہ آپ کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے؟

قرآن میں اللہ فرماتا ہے: فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ اللہ نے یہ نہیں کہا کہ مشکل کے بعد آسانی ہے، بلکہ کہا کہ مشکل کے ساتھ ہی آسانی ہے۔

ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم صبر اور شکر کو صرف دو لفظ سمجھتے ہیں۔ حالانکہ یہ دو لفظ نہیں، یہ پوری زندگی گزارنے کا طریقہ ہیں۔

صبر کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ روئیں نہیں۔ صبر کا مطلب ہے کہ آپ روئیں بھی تو اللہ کے سامنے روئیں۔ لوگوں کے سامنے نہیں۔ صبر کا مطلب ہے کہ دل ٹوٹ بھی جائے تو زبان سے اللہ کا شکوہ نہ نکلے۔

اور شکر؟ شکر کا مطلب صرف یہ نہیں کہ جب سب کچھ اچھا ہو تو الحمدللہ کہہ دیا۔ اصل شکر تو یہ ہے کہ جب آپ کے پاس کچھ بھی نہ ہو، جب آپ کا دل ٹوٹا ہوا ہو، جب آپ کی پسندیدہ چیز آپ سے چھن گئی ہو، تب بھی آپ کہیں یا اللہ تیرا شکر ہے۔

میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے کہ جو لوگ ہر حال میں شکر کرتے ہیں، اللہ ان کی زندگی میں معجزے کرتا ہے۔ ایک لڑکی تھی، اس کی منگنی ٹوٹ گئی۔ وہ بہت روئی۔ اس نے کہا کہ میری تو زندگی ختم ہو گئی۔ لیکن اس نے ایک کام کیا، اس نے روز رات کو اللہ کا شکر ادا کرنا شروع کر دیا۔ وہ کہتی یا اللہ تیرا شکر ہے کہ تو نے مجھے اس رشتے سے بچا لیا۔ 6 مہینے بعد اسی لڑکی کی شادی اس سے کہیں بہتر جگہ ہو گئی، اور آج وہ کہتی ہے کہ اگر وہ پہلی منگنی نہ ٹوٹتی تو میں کبھی اتنی خوش نہ ہوتی۔

یہی اللہ کا نظام ہے۔ وہ آپ سے کچھ لے کر آپ کو خالی نہیں چھوڑتا۔ وہ آپ کو بہتر دینے کے لیے جگہ بناتا ہے۔ جب کوئی شخص آپ کی زندگی سے چلا جاتا ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری کہانی ختم ہو گئی۔ لیکن نہیں، وہ صرف ایک باب ختم ہوا ہے، پوری کتاب نہیں۔

کبھی کبھی اللہ آپ کی دعا اس لیے قبول نہیں کرتا کیونکہ

اس کے علاوہ ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ زندگی میں آزمائشیں کیوں آتی ہیں۔ اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ ہم تمہیں ضرور آزمائیں گے خوف سے، بھوک سے، مال اور جان کے نقصان سے۔ اور پھر اللہ کہتا ہے صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دو۔ اس کا مطلب ہے کہ آزمائش آنا اس بات کی نشانی ہے کہ اللہ نے آپ کو خاص سمجھا ہے۔ وہ آپ کو جگانا چاہتا ہے، وہ آپ کو اپنے قریب کرنا چاہتا ہے۔

کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ جب آپ بیمار ہوتے ہیں تو آپ کو اللہ کتنا یاد آتا ہے؟ جب آپ صحت مند ہوتے ہیں تو آپ بھول جاتے ہیں لیکن بیماری میں ہر لمحہ اللہ یاد آتا ہے۔ یہی آزمائش کا مقصد ہے کہ بندہ اپنے رب کی طرف لوٹ آئے۔

دوسری بات یہ ہے کہ شکر گزاری سے نعمتیں بڑھتی ہیں۔

اللہ کا وعدہ ہے لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا۔ تو اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی زندگی میں خوشیاں بڑھیں، رزق بڑھے، سکون بڑھے تو شکر کرنا شروع کر دیں۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر شکر کریں۔ آج آپ کی آنکھیں دیکھ رہی ہیں اس پر شکر کریں، آپ کے ہاتھ سلامت ہیں اس پر شکر کریں، آپ کے گھر میں چھت ہے اس پر شکر کریں۔ جب آپ ان چھوٹی نعمتوں پر شکر کریں گی تو اللہ آپ کو بڑی نعمتیں بھی دے گا۔

ایک اور بہت اہم بات جو ہم بھول جاتے ہیں وہ یہ ہے کہ دوسروں کو معاف کر دینا۔ صبر اور شکر کے ساتھ ساتھ معافی بھی بہت ضروری ہے۔ اگر کسی نے آپ کا دل دکھایا ہے تو اسے اللہ کے لیے معاف کر دیں۔ معاف کرنے سے آپ کا دل ہلکا ہو جائے گا۔ نفرت کا بوجھ لے کر چلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ جب آپ معاف کر دیتی ہیں تو اللہ آپ کے دل کو سکون دے دیتا ہے۔ اور اللہ معاف کرنے والوں کو بہت پسند کرتا ہے۔

آخر میں میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ زندگی بہت چھوٹی ہے۔ اسے رونے دھونے اور شکوے شکایت میں ضائع نہ کریں۔ جو وقت گزر گیا وہ واپس نہیں آئے گا۔ اس لیے آج سے ہی صبر اور شکر کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ ہر تکلیف پر صبر کریں اور ہر خوشی پر شکر کریں۔ اللہ آپ کی زندگی کو اتنا خوبصورت بنا دے گا کہ آپ خود حیران رہ جائیں گی۔ یاد رکھیں اللہ کبھی بھی اپنے بندے کو اکیلا نہیں چھوڑتا۔ وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔


اللہ کی مدد قریب ہے

یہ یاد رکھو کہ اللہ کی مدد بہت قریب ہے۔ بس آپ کا یقین پکا ہونا چاہیے شیطان آپ کے دل میں وسوسے ڈالے گا کہ تمہاری دعا قبول نہیں ہوگی، تم اکیلی ہو، تمہارا کوئی نہیں ہے۔ لیکن آپ نے ان وسوسوں کو دل میں جگہ نہیں دینی۔ ہر بار جب ایسا خیال آئے تو فوراً کہو حسبی اللہ، میرا اللہ میرے لیے کافی ہے۔ اللہ فرماتا ہے جو مجھ پر توکل کرتا ہے میں اس کے لیے کافی ہو جاتا ہوں۔ تو بس اللہ پر بھروسہ رکھو، انشاءاللہ تمہاری زندگی میں بہت جلد خوشیاں آنے والی ہیں۔ اللہ تمہیں کبھی مایوس نہیں کرے گا۔اللہ تمہارے ساتھ ہے وہ تمہاری ہر دعا سن رہا ہے بس صبر رکھو اور شکر کرو اللہ تمہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا انشاءاللہ بہت جلد تمہاری زندگی میں

Z
Written by
@zoyakhanyt · 2 articles · Joined Oct 2026

میں زویا خان پاکستان سے ہوں۔ مجھے اسلامی تعلیمات، اسلامی تاریخ اور طرز زندگی کے موضوعات پر لکھنے کا شوق ہے۔ میں Article.pk کے قارئین کے لیے مفید اور معلوماتی اسلامی مضامین لکھنا چاہتی ہوں تاکہ اچھا علم سب تک پہنچے۔

Comments 0

Sign in to join the conversation.

No comments yet. Be the first to say something.

Keep reading

The Don of Karachi: A Real Story   Karachi, the heart of Pakistan’s economy, is a city that never sleepsLifestyle44.5kviews

The Don of Karachi: A Real Story Karachi, the heart of Pakistan’s economy, is a city that never sleeps

The Don of Karachi – A Real Story Rehman Dakait, born Abdul Rehman Baloch, was one of Karachi’s most feared yet respected gangsters. Rising from the crime-ridden streets of...

ACASSAD CHISHTI
  • 44.5kviews
  • 19 Mar 2025published
Mehndi Designs 2026: Latest Trends and Beautiful Patterns for Every OccasionLifestyle27.3kviews17paid views

Mehndi Designs 2026: Latest Trends and Beautiful Patterns for Every Occasion

Explore the latest mehndi designs for 2025. Trending patterns including minimalist, Arabic, mandala, and floral styles.

Dduraj
  • 27.3kviews
  • 17paid views
  • 1comments
  • 1 minminute read
  • 23 Feb 2026published
Simple Mehndi Designs 2025: Easy Patterns for BeginnersLifestyle12.1kviews26paid views

Simple Mehndi Designs 2025: Easy Patterns for Beginners

Learn easy simple mehndi designs perfect for beginners. Step-by-step patterns for fingers, hands, and everyday wear.

Dduraj
  • 12.1kviews
  • 26paid views
  • 1 minminute read
  • 12 Jan 2026published
Top 5 Best Eid Mehndi Designs for 2026 You’ll LoveLifestyle11.8kviews1paid views

Top 5 Best Eid Mehndi Designs for 2026 You’ll Love

Elevate your Eid look! Discover the Top 5 Mehndi Designs for Eid-ul-Fitr 2026, from minimalist chic to full-hand Arabic patterns. Get inspired now.

AAAbid ali
  • 11.8kviews
  • 1paid views
  • 19 Mar 2026published
Eid Fashion Trends 2026 in Pakistan: A Perfect Blend of Tradition & ModernityLifestyle9.8kviews

Eid Fashion Trends 2026 in Pakistan: A Perfect Blend of Tradition & Modernity

Eid Fashion Trends 2026 in Pakistan: A Perfect Blend of Tradition & Modernity. Explore the latest in-demand designs and trends for this Eid, from kids' to women's outfits, along with...

AAAbid ali
  • 9.8kviews
  • 23 Feb 2026published
Abdul Sattar Edhi: The Angel of Mercy Abdul Sattar Edhi was one of Pakistan’s most revered humanitarians and philanthropists. Known as the “Angel of Mercy,” he dedicated his entire life to sLifestyle12kviews

Abdul Sattar Edhi: The Angel of Mercy Abdul Sattar Edhi was one of Pakistan’s most revered humanitarians and philanthropists. Known as the “Angel of Mercy,” he dedicated his entire life to s

Abdul Sattar Edhi remains a symbol of hope, compassion, and humanity. His story is a reminder that one individual’s determination and kindness can change the world. Pakistan, and indeed the...

ACASSAD CHISHTI
  • 12kviews
  • 26 Mar 2025published