Article.Pk - Write, Earn, and Be Heard

ڈپریشن یا اینگزائٹی ایک گناہ نہیں، ایک آزمائش ہے، اس کا روحانی اور دینی علاج

ڈپریشن یا اینگزائٹی گناہ نہیں، بلکہ ایک آزمائش ہے۔ اداسی آنا ایمان کی کمی کی نشانی نہیں، نبیوں کو بھی اس سے گزرنا پڑا۔ اس آرٹیکل...

ڈپریشن یا اینگزائٹی ایک گناہ نہیں،  ایک آزمائش ہے،  اس کا روحانی اور دینی علاج

تحریر: سیدہ مناحل راحیل

ڈپریشن کیا ہے؟

اسلام نے ڈپریشن کو کبھی بھی گناہ نہیں کہا، بلکہ اسے دل کی تھکن اور آزمائش کہا ہے۔ قرآن میں خود انبیاء کے غم کا ذکر ہے۔

قرآن سے دلائل:

حضرت یعقوب علیہ السلام کا غم:

حضرت یوسف کی جدائی میں وہ اتنا روئے کہ قرآن کہتا ہے اور ان کی آنکھیں غم سے سفید ہو گئیں (سورہ یوسف: 84) اس سے پتا چلتا ہے کہ غمگین ہونا انسان ہونے کی نشانی ہے۔

اللہ کا وعدہ:

اللہ کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا (سورہ بقرہ: 286) یعنی جو تکلیف تمہیں ملی ہے، اللہ جانتا ہے تم اسے سہہ سکتے ہو۔

نا امیدی سے منع:

اور اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو، بے شک اللہ کی رحمت سے ناامید کافر لوگ ہوتے ہیں (سورہ یوسف: 87)اسلام میں مایوسی سب سے بڑا گناہ جیسا سمجھا گیا ہے۔

سنت اور حدیث سے علاج:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم

خود جب پریشان ہوتے تو فرماتے: اے بلال، نماز قائم کرو اور ہمیں سکون پہنچاؤ۔آپ نے ہمیں یہ دعا سکھائی جو آج سائنس بھی مانتی ہے کہ بے چینی کم کرتی ہے: اللّٰہم انی اعوذ بک من الھم والحزن، والعجز والکسل - ترجمہ: اے اللہ! میں غم اور فکر سے، عاجزی اور سستی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

اسلام کا پانچ قدم کا روحانی علاج:

(1) وضو اور نماز

ٹھنڈے پانی سے وضو سے نروس سسٹم پر سکون ہوتا ہے۔ سجدہ سب سے زیادہ خون دماغ تک لے جاتا ہے جس سے سکون ملتا ہے۔

قرآن سننا اور پڑھنا:

خاص طور پر سورۃ الضحیٰ اور سورۃ الشرح یہ دونوں سورتیں نبی کریم پر اس وقت نازل ہوئیںجب آپ بہت غمگین تھے اللہ نے فرمایا "تمھارے رب نے نہ تمھیں چھوڑا ہے نہ ناراض ہوا ہے۔"

استغفار اور ذکر:

استغفر اللہ" کو 100 بار پڑھنا، نبی کریم نے فرمایا جو استغفار کو لازم پکڑے اللہ اس کی ہر تنگی سے راستہ نکالتا ہے

صدقہ اور دوسروں کی مدد:

صدقہ اور دوسروں کی مدد: جب ہم کسی اور کی مدد کرتے ہیں تو ہمارا اپنا ڈوپامین بڑھتا ہے، اسلام نے اس لیے صدقہ کو غم کا علاج بتایا۔

دعا اور توکل کے بعد کوشش:

صرف بیٹھ کر دعا نہیں بلکہ دعا کے ساتھ علاج اور کوشش کرنا بھی سنت ہے۔

اسلام کہتا ہے: غم کو چھپا کر مت رکھو، اللہ سے کہو، رو کر مانگو یہ کمزوری نہیں یہ عبادت ہے۔

سائنس کہتی ہے ڈپریشن ایک میڈیکل کنڈیشن ہے جیسے بخار یا شوگر ۔

دماغ میں کیا ہوتا ہے؟

ہمارے دماغ میں تین کیمیکل ہوتے ہیں جو خوشی کو کنٹرول کرتے ہیں۔

سیروٹونین:

سکون اور خوشی کا ہارمون، انسان کی کمی سے انسان ہر وقت اداس اور تھکا ہوا رہتا ہے۔

ڈوپامین:

موٹیویشن کا ہارمون: جب ہم بہت زیادہ سوچتے ہیں تو یہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اس سے نیند اڑ جاتی ہے، دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، سانس پھولتی ہے جسے ہم اینگزائٹی کہتے ہیں۔

سائنس کے مطابق چار بڑی وجوہات:

نیند کا سائیکل خراب ہونا:

رات دیر تک جاگنے سے دماغ خود کو ریپیئر نہیں کر پاتا۔

سوشل میڈیا اور موازنہ:

ہر وقت دوسروں کی اچھی زندگی دیکھ کر لگتا ہے کہ ہماری زندگی پیچھے رہ گئی ہے ۔

تنہائی:

انسان جب اپنی بات کسی سے نہیں کہتا تو اندر ہی اندر گھٹتا رہتا ہے۔

منفی سوچوں کا چکر:

ایک برا خیال بار بار آتا ہے تو دماغ اسی کو سچ ماننے لگتا ہے، جس سے پریشانی اور بڑھ جاتی ہے۔

منفی ماحول اور خاندان سے دوری:

جب انسان اپنے خاندان سے دور ہو جاتا ہے اور ہر وقت منفی باتیں سنتا ہے تو اس کا دل اور دماغ دونوں تھک جاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ خود کو اکیلا محسوس کرنے لگتا ہے۔

سائنس کا بتایا ہوا نتیجہ: یہ ہوتی ہے ڈپریشن کی اصل وجہ، اور اس کا علاج صرف دوائی نہیں بلکہ اچھا ماحول، اچھی بات اور اپنوں کا ساتھ ہے ۔

سائنس کا بتایا ہوا 5 قدم کا علاج؟

یہ کوئی وظیفہ نہیں، یہ ڈاکٹروں اور ماہرینِ نفسیات کی تحقیق ہے۔

سانس کی مشق Rule 8-7-4:

جب گھبراہٹ ہو تو 4 سیکنڈ ناک سے سانس لو، 7 سیکنڈ روکو اور 8 سیکنڈ منہ سے باہر نکالو۔ اس سے دل کی دھڑکن نارمل ہو جاتی ہے۔

سورج کی روشنی اور واک:

صبح میں دھوپ میں واک کرنے سے دماغ قدرتی طور پر وٹامن D اور سیروٹونن بناتا ہے۔ ایسی ہی دوائیں بھی کام کرتی ہیں۔

نیند پائیجین:

روز ایک ہی وقت پر سونا اور جاگنا، سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے موبائل بند کر دینا۔

جرنلنگ لکھنا:

جو بات کسی کو نہیں بتا سکتے اسے کاغذ پر لکھ دو۔ ریسرچ کہتی ہے لکھنے سے دماغ کا 50% بوجھ کم ہو جاتا ہے۔

منفی سوچ کو چیلنج کرنا (CBT):

جب خیال آئے کہ میں ناکام ہوں تو خود سے پوچھو، کیا اس کا کوئی ثبوت ہے؟ کیا میں ہمیشہ ناکام ہی ہوں؟ ریسرچ کہتی ہے 80% منفی سوچیں ہماری ہوتی ہیں۔

اگر سوچیں زیادہ تنگ کریں تو ڈاکٹر کے پاس جانا شرم کی بات نہیں ہے، یہ بھی علاج ہی ہے.

کب ڈاکٹر کے پاس جانا ضروری ہے؟

اگر دو ہفتے سے زیادہ رونے کو دل کرے، بغیر وجہ کے خود کو نقصان پہنچانے کا خیال آئے تو یہ عام بات نہیں، عام اداسی نہیں۔

اس کے لیے ماہرِ نفسیات سے بات کرنا واجب ہے۔ اسلام میں بھی علاج سنت ہے۔

لوگوں سے ایک گزارش:

اگر تمہارے آس پاس کوئی ڈپریشن میں ہے تو اسے یہ مت کہو کہ تم ڈرامہ کر رہے ہو۔ اسے یہ مت کہو کہ تمہارا ایمان کمزور ہے.

اسے بس یہ کہو، میں تمہارے ساتھ ہوں، تم اکیلے نہیں ہو، تم ٹھیک ہو جاؤ گے۔

کبھی کبھی ایک پیار بھرا جملہ کسی کی زندگی بچا لیتا ہے۔

آخری پیغام:

ڈپریشن کمزوری نہیں، بیماری ہے۔ جس طرح بخار میں دوائی لیتے ہیں، اسی طرح دل کی بیماری میں بھی علاج کروانا شرم نہیں۔

خود کو اکیلا مت سمجھو، اللہ تمہارے ساتھ ہے، اور اپنوں سے بات کرو۔ زندگی ایک بار ملتی ہے، اس کو منفی سوچوں میں ضائع مت کرو۔

تم اکیلے نہیں ہو تمہارا علاج ممکن ہے ۔

االلہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔

SM
Written by
@raheel_ahmad · 1 articles · Joined Oct 2026

Islamic writter family issue and shayari guidence

Comments 0

Sign in to join the conversation.

No comments yet. Be the first to say something.

Keep reading

Mental Fitness: Strengthen Your Mind and Emotions By prioritizing mental fitnessMental Health & wellness1.8kviews

Mental Fitness: Strengthen Your Mind and Emotions By prioritizing mental fitness

Mental fitness is about maintaining a healthy and resilient mind to navigate life's challenges. It involves practices that enhance emotional wellbeing, focus, and adaptability. Key strategies include regular exercise, mindfulness,...

Rrizwan
  • 1.8kviews
  • 8 Jan 2025published
"Mind Matters 2025: Thriving in the Age of Self-Care"it's about thriving.Mental Health & wellness1.5kviews

"Mind Matters 2025: Thriving in the Age of Self-Care"it's about thriving.

In 2025, mental health and wellness are finally getting the spotlight they deserve. From AI-powered therapy apps and VR meditation rooms to workplace wellness revolutions, we're embracing emotional fitness like...

Rrizwan
  • 1.5kviews
  • 25 Apr 2025published
Nurturing Mental Health and Wellness: A Holistic ApproachMental Health & wellness1.7kviews

Nurturing Mental Health and Wellness: A Holistic Approach

Mental health refers to an individual's emotional, psychological, and social well-being. It affects how people think, feel, and act, influencing their ability to handle stress, relate to others, and make...

EAEssa Abbasi
  • 1.7kviews
  • 19 Jan 2024published
Sustaining Brains: A Comprehensive Investigation of Psychological well-beingMental Health & wellness1.5kviews

Sustaining Brains: A Comprehensive Investigation of Psychological well-being

In the clamoring woven artwork of human life, the fragile strings of psychological well-being wind through each part of our lives.

HMHusna mehboob
  • 1.5kviews
  • 17 Jan 2024published
There is no might or power except with Allah    It’s not luck or fate. It’s Allah’s perfect plan.Mental Health & wellness1.5kviews

There is no might or power except with Allah It’s not luck or fate. It’s Allah’s perfect plan.

Allah will not change the condition of a people until they change what is in their hearts. – Quran verses 13:11 Allah Says: “Take one step towards me i will take...

UNUmair Nawaz
  • 1.5kviews
  • 30 Jan 2024published
“In Arabic, the word fitna, meaning “hardship,” stems from the word fatanah, which means “to test gold, burn with fire.”Mental Health & wellness1.4kviews

“In Arabic, the word fitna, meaning “hardship,” stems from the word fatanah, which means “to test gold, burn with fire.”

In Arabic, the word fitna, meaning “hardship,” stems from the word fatanah, which means “to test gold, burn with fire.” Just as gold is heated to extract valuable elements from...

UNUmair Nawaz
  • 1.4kviews
  • 60 minminute read
  • 9 Mar 2024published